counter easy hit

متحدہ وفد کا آرمی پبلک سکول کا دورہ، شہدا کو نشان حیدر، ستارہ جرات دینے کا مطالبہ

Farooq Sattar

Farooq Sattar

کراچی (یس ڈیسک) ایم کیو ایم کے وفد نے پشاور میں آرمی پبلک سکول کا دورہ کیا، فاروق ستار کا کہنا تھا کہ شہداء کو نشان حیدر یا ستارہ جرات دیا جائے جبکہ 30 سال سے دہشت گردی کے شکار پشاور کو ہلال استقلال دیا جائے۔

ایم کیو ایم کے وفد نے آرمی پبلک سکول کے بچوں سے ملاقات کی اور اُن کے حوصلے کو سراہا۔ وفد میں فاروق ستار، بابرغوری، محمد علی سیف، کشور زہرہ سمیت متحدہ کے دیگر ارکان اور ملالہ یوسف زئی کی کلاس فیلو، پروین بھی شامل تھیں۔ فاروق ستار نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پشاور 30 سال سے دہشت گردی کی زد میں ہے۔

اس شہر کو ہلال استقلال دیا جائے ، انہوں نے سکول کے شہداء کو نشان حیدر یا ستارہ جرات دینے کا مطالبہ بھی کیا ۔ بابر غوری کا کہنا تھا کہ سانحہ پشاور کو ایک ماہ گزر گیا لیکن ابھی تک انتہا پسندوں کے خلاف ایکشن نہیں لیا جا سکا۔ بابر غوری نے مطالبہ کیا کہ حکومت کسی مصلحت کا شکار ہوئے بغیر دہشت گردی کا خاتمہ کرے۔