yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

افغان فضائیہ کے حملے میں مدرسے کے 30 بچے جاں بحق ہوئے، اقوام متحدہ

Web Editor May 8, 2018May 8, 2018 1 min read
Afghan air strike killed 30 children of madrassas, United Nations
Share this:

کابل: اقوام متحدہ نے تصدیق کی ہے کہ افغان فضائیہ کے گن شپ ہیلی کاپٹروں نے گزشتہ ماہ مقامی مدرسے پر راکٹ اور ہیوی مشین گنوں سے حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں 30 بچوں سمیت 36 افراد جاں بحق جبکہ 71 زخمی ہو گئے تھے۔

UN air strike killed 30 children of madrassas, United Nationsواضح رہے کہ اقوام متحدہ نے اہنی رپورٹ میں آزاد ذرائع کا حوالہ بھی دیا، جن کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد 200 سے زائد بتائی گئی۔ ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی جاری کردہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ 2 اپریل کو افغانستان کے شمالی شہر قندوز کے ضلع ارچی میں مذہبی نوعیت کی تقریب جاری تھی کہ افغان فضائیہ نے حملہ کردیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں بچوں کی تعداد 81 تھی جبکہ مجموعی طور پر 107 افراد حملے سے متاثر ہوئے تھے۔

افغانستان میں اقوام متحدہ کے معاون مشن (یو این اے ایم اے) نے بتایا کہ ‘رپورٹ کے اہم نکات یہ ہیں کہ حکومت نے مذہبی تقریب کے دوران راکٹ اور خود کار ہتھیاروں سے گولیاں برسائیں جس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں بچے جاں بحق ہوئے’۔ اقوام متحدہ کے مطابق تفتیش کاروں نے 107 متاثرین کی تصدیق کی ہے تاہم آزاد ذرائع سے موصول ہونے والی اطلاعات میں جاں بحق ہونے والے کی تعداد 200 سے زائد بتائی گئی ہے تاہم اس ضمن میں حمتی اعداد وشمار کے بارے میں کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

رپورٹ میں اقوام متحدہ نے واقعے پر سخت تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے مزید تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ اس ضمن میں رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ اقوام متحدہ تاحال اس نتیجے پر پہنچے سے قاصر ہے کہ مذکورہ حملہ عالمی قوانین کے منافی ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ ماہ افغان حکومت نے دعویٰ کیا تھا کہ حملے کا مقصد طالبان کے اسپیشل گروپ ‘ریڈ یونٹ’ کے ارکان کو ہلاک کرنا تھا جو قندوز شہر میں حملے کی پلاننگ بنا رہے تھے اور 2015 سے طالبان کے زیر اثر ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ 90 سے زائد عینی شاہدین سے واقعے سے متعلق انٹرویو کیے گئے، انہوں نے بتایا کہ جنگی ہیلی کاپٹروں نے ضلع ارچی کے معروف مدرسے میں منعقدہ ‘دستار بندی’ کی تقریب پر راکٹ داغے اور ہیوی مشین گنوں سے فائرنگ کی۔ عینی شاہدین کے مطابق دستار بندی کی تقریب میں 12 راکٹ فائر کیے گئے جس کے بعد تقریب میں شریک نوجوان، بچے اور بزرگ اپنی جان کے تحفظ کے لیے قریبی گھروں کی جانب بھاگے۔

مذکورہ واقعے کے بعد افغان حکومت نے شہریوں کی ہلاکت کی تصدیق کی اور افغانستان کے صدر اشرف غنی نے واقعے کی تحقیقات کا حکم بھی دیا لیکن تحقیقات کے کوئی نتائج تاحال پیش نہیں کیے جا سکے۔ واضح رہے کہ اکتوبر 2015 میں قندوز میں قائم طبی امدادی کیمپ پر امریکی فضائیہ کے حملوں میں 42 شہری جاں بحق ہو گئے تھے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Maulana Abdul Aziz announced to handling pulpit of the Lal Masjid
Previous Post مولانا عبدالعزیز نے لال مسجد کا منبر سنبھالنے کا اعلان کردیا
Next Post ایمپریس مارکیٹ کو کیوں چھپا دیا گیا؟
Why was the Empress market hidden?

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.