counter easy hit

آرپی او کی گاڑی کو اوورٹیک کرنے پر قومی کرکٹر گرفتار کرلیا گیا

کرکٹر عامر یامین کو دو گھنٹے تک حراست میں رکھنے کے بعد چھوڑ دیا گیا

Umer, Yameen, arrested, on, overtaking, RPO's, vehicleلاہور: قومی کرکٹر عامر یامین کو پولیس افسر کی گاڑی کو اوورٹیک کرنے پر گرفتار کر لیا گیا تاہم میڈیا پر خبریں آنے کے بعد کرکٹر کو چھوڑ دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق عامر یامین کو گوجرہ پولیس نے ڈی پی او ٹو بہ ٹیک سنگھ کی گاڑی کو

اوور ٹیک کرنے کی پاداش میں حراست میں لے لیا گیا اور 2 گھنٹے تک تھانے میں بٹھائے رکھا جب کہ کرکٹر کی جانب سے پی سی بی سیکیورٹی آفیسر کی

یقین دہانی اور میڈیا پر خبر آنے کے بعد پولیس نے وارننگ دے کر چھوڑ دیا۔سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سریز کے میچز کھیلنے کے لیے عمر یامین کو کل ابو ظہبی کے لیے روانہ ہونا ہے جس کے لیے وہ لاہور آ رہے تھے کہ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ڈی پی او کی گاڑی اوور ٹیک کرنے پر پولیس نے

انہیں پکڑ لیا اور ٹوبہ ٹیک سنگھ تھانے لے گئی۔بعد ازاں انہیں گوجرہ سٹی تھانے میں دو گھنٹے تک حراست میں رکھا گیا ،اس دوران عامر یامین نے پی سی بی حکام کو اس معاملے سے آگاہ کیا تو پی سی بی نے مداخلت کر کے انہیں رہا کروایا ۔گوجرہ سٹی تھانہ کے ایس ایچ او محمد یار نے کہا کہ عامر یامین کو وارننگ دے کر چھوڑ دیا گیا ہے

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website