counter easy hit

پاکستان فیسٹول فرانس کسی بھی یورپی ملک میں ہونے والا مکمل پاکستانی ثقافتی فیسٹول ہے، تمام کمیونٹی کی بھرپور شرکت اورتعاون کامیابی کا ضامن ہے، عمیر بیگ

پاکستان فیسٹول فرانس کسی بھی یورپی ملک میں ہونے والا مکمل پاکستانی ثقافتی فیسٹول ہے، تمام کمیونٹی کی بھرپور شرکت اورتعاون کامیابی کا ضامن ہے، عمیر بیگ

پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان فیسٹول فرانس کے بانی و نائب صدر عمیر بیگ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ پاکستان فیسٹول فرانس کسی بھی یورپی ملک میں ہونے والا مکمل پاکستانی ثقافتی فیسٹول ہے، تمام کمیونٹی کی بھرپور شرکت اورتعاون کامیابی کا ضامن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلے اوردوسرے ایڈیشن کے وقت فیسٹول کو ابتدائی طریقے سے منایا گیا مگر اب تیسرا ایڈیشن ہے جس کو پاکستان کے مکمل ثقافتی ٹچ کیساتھ سجایا گیا ہے اور انشااللہ تمام کمیونٹی کے بھرپور تعاون کیساتھ اس کو مزید بڑھایا جائیگا اور انشااللہ پاکستان فیسٹول کا تیسرا ایڈیشن اورہر آنے والا ایڈیشن بھرپور ہوگا

ان کا کہنا تھا کہ فیسٹول کمیٹی کی کوششوں سے پاکستان کے مایہ ناز ادیب، شاعر، صحافی موسیقار اور فنون لطیفہ ، فیشن ڈیزائننگ سے وابستہ افراد فیسٹول کا حصہ بننے جارہے ہیں اور انشااللہ پاکستان کی علاقائی نمائندگی کو مزید وسعت دیتے ہوئے تمام علاقائی ثقافت کو اجاگر کیا جائیگا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان فیسٹول پاکستانی کمیونٹی کی پہچان ہے اس کی کامیابی فرانس میں پاکستانی وکشمیری کمیونٹی کی کامیابی ہے اورہمارے قومی تشخص کا عظیم مظہر ہے۔ اس میں ہر پاکستانی جوش وجذبے کیساتھ شریک ہوکر اپنے قومی تشخص کا مظاہرہ کرے گا۔

۔

پاکستان فیسٹول فرانس 2019ستمبر29 کو بھرپور طریقے سے منایا جائیگا، تمام کمیونٹی فیسٹول کی جان ہے، ہرپاکستانی فیسٹول کو کامیاب بنانے کیلئے کرداراداکرے، عبدالقدیر

UMARI BAIG, FOUNDER, AND, VICE, PRESIDENT, PAKISTAN, FESTIVAL, FRANCE, ON, 3RD, EDITION, REMARKS

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website