counter easy hit

عمر زمان کی روح کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی کی محفل آج بارسلونا میں ہو گی

Umar Zaman

Umar Zaman

بارسلونا: چوہدری محمد زمان کے بیٹے عمر زمان کی روح کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی کی محفل آج مسجد منہاج القرآن بارسلونا میں ہو گی۔

صدر پاکستان عوامی تحریک سپین محمد اقبال چوہدری کے کزن اور محمد زمان چوہدری کے بیٹے عمر زمان کی روح کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی اور دعائیہ محفل آج (28 نومبر بروزہ ہفتہ) بعد نماز عصر منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا (بڑی مسجد) میں ہو گی۔ محفل کا آغاز نماز عصر کے بعد (4بجے) ہو گا۔

یاد رہے کہ عمر زمان گزشتہ دنوں بارسلونا کے مقامی ہسپتال میں 23 سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے ان کی تدفین ان کے آبائی گاؤں رنیاں (سرائے عالمگیر) میں ہو چکی ہے۔