counter easy hit

عمر اکمل نے پینڈورا باکس کھولنے کی دھمکی دے دی

Umar threatened

Umar threatened

قومی مڈل آرڈر بلے باز عمر اکمل نے پینڈورا باکس کھولنے کی دھمکی دے دی، کہتے ہیں کہ ان کے بارے میں جو خبریں آ رہی ہیں وہ ان کے متعلق بورڈ کے سامنے سب سچ بتائیں گے۔
لاہور: (یس اُردو) میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر اکمل نے کہا کہ ان کے بارے میں بڑی خبریں گردش کر رہی ہیں، سچ کیا ہے جلد وہ بورڈ کو بتائیں گے۔ ٹیم پرفارمنس کے متعلق قومی بلے باز کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ پاکستان کے لئے کھیلے اور یہ کہ تمام کھلاڑی ہیڈ کوچ وقار یونس کی کمی محسوس کریں گے۔ عمر اکمل نے سرفراز احمد کو ٹی 20 کی قیادت ملنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وکٹ کیپر بیٹسمین کا ٹیم میں زبردست کنبی نیشن ہے، اس کا آئندہ فائدہ ہو گا۔