counter easy hit

ترقی کیلئے کرپٹ سیاستدانوں سے چھٹکارا حاصل کرنا ہو گا،عمر فاروق رانجھا

 Umar Ranjha

Umar Ranjha

سپین(بیورو چیف) آرمی چیف نے فوج سے احتساب کا عمل شروع کر کے ملک کو کرپٹ عناصر سے پاک کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی سپین کے صدر عمر فاروق رانجھا نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو احتساب سے کوئی خوف نہیں ہے۔ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے تو کرپٹ سیاستدانوں سے چھٹکارا حاصل کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کے اقدام سے عوام میں امید کی کرن پیدا ہوئی ہے