counter easy hit

عماد وسیم فٹنس ٹیسٹ میں بری طرح فیل ، ورلڈ کپ کھیلیں گے یا نہیں ؟ فیصلہ سنا دیا گیا

لاہور (ویب ڈیسک) قومی آل راﺅنڈر عماد وسیم کو کٹھن فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے کیلئے اضافی ملت دے دی گئی ہے اور بورڈ حکام کو توقع ہے کہ گھٹنے کی انجری میں مبتلا پلیئر عالمی کپ کے لیے کلیئر ہو جائیں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ کئی روز سے عماد وسیم کی فٹنس کے متعلق افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ وہ فٹنس ٹیسٹ میں ناکامی کے باعث انگلینڈ نہیں جا سکیں گے البتہ ان کی ٹیم میں اہمیت کو دیکھتے ہوئے فیصلہ کیا گیا ہے کہ آل راﺅنڈر کو حتمی سکواڈ کے اعلان سے قبل ایک مرتبہ پھر فٹنس ٹیسٹ کے عمل سے گزارا جائے گا اور ٹیم انتظامیہ کے علاوہ بورڈ حکام کو توقع ہے کہ وہ عالمی کپ کے لیے کلیئر ہو جائیں گے۔آسٹریلیا کیخلاف گزشتہ سیریز کے بعد سے عماد نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بحالی پروگرام میں شریک ہیں جن کو سوشل میڈیا پر جاری ہونے والی ایک ویڈیو میں دیگر پلیئرز کے ساتھ قذافی سٹیڈیم کی سیڑھیاں چڑھتے اور اترتے دیکھا جا سکتا ہے جس سے یہ تاثر بھی ابھرا کہ ان کی انجری شدید نوعیت کی نہیں اور وہ فٹنس ٹیسٹ کا مرحلہ پار کر سکتے ہیں اور یہ اس وجہ سے بھی ضروری ہے کہ وہ پی سی بی کے ورلڈ کپ پلان کا لازمی حصہ ہیں۔ یاد رہے کہ ورلڈ کپ کے لیے منتخب کردہ ابتدائی 23 کھلاڑیوں کا فٹنس ٹیسٹ 15 اپریل کو لیا گیا اور انہی کھلاڑیوں میں سے مکمل طور پر فٹ کھلاڑیوں پر مشتمل ورلڈکپ ٹیم تیار کی جائے گی۔پی سی بی ترجمان کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ کے لیے منتخب ہونے والے ممکنہ پندرہ رکنی اسکواڈ کے ساتھ دو ریزرو کھلاڑی بھی ہوں گے۔یاد رہے کہ ورلڈ کپ 2019 کا آغاز 30 مئی سے ہوگا اور ایونٹ کا افتتاحی میچ میزبان انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلا جائے گا۔ جس کیلئے تیاریاں جاری ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website