counter easy hit

پاکستان اوربرطانیہ میں معاشی تعاون بڑھ رہا ہے، شہبازشریف

UK in Pakistan, Shahbaz

UK in Pakistan, Shahbaz

لاہور …… پنجاب کےوزیر اعلیٰ محمدشہباز شریف کا کہنا ہے کہ مختلف شعبوں میں برطانیہ کے بڑھتے تعاون کو قدرکی نگاہ سے دیکھتےہیں،دونوں ممالک کے مابین تاریخی دوستانہ اورمعاشی تعلقات موجودہیں ۔پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر فلپ بارٹن نےلاہورمیں وزیراعلیٰ شہباز شریف سےملاقات کی۔ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ اورمختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہناتھا کہ جرائم پرقابو پانے کیلئے برطانیہ کے تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہتےہیںجبکہ دونوں ملکوں میں معاشی تعاون بڑھ رہا ہے۔اس سےپہلےاراکین قومی وصوبائی اسمبلی سے گفتگو میں شہبازشریف نےکہاکہ پاک افواج نے آپریشن ضرب عضب کے ذریعے دہشت گردوں اوران کےسہولت کاروں کو نکیل ڈال دی ہے۔