counter easy hit

انڈر19ورلڈکپ : فائنل ویسٹ انڈیز اور بھارت کے درمیان اتوار کو ہوگا

U-19 World Cup

U-19 World Cup

میرپور، ڈھاکا….. انڈر19کرکٹ ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں ویسٹ انڈیز نے بنگلادیش کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا، فائنل میں اس کا مقابلہ بھارت سے ہوگا۔
شیربنگلا نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سیمی فائنل میں بنگلادیش نےپہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50اوورز میں 226رنز بنائے، کپتان مہدی حسن مرزا60رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔ویسٹ انڈیز کی طرف سے پال نے تین جبکہ ہولڈر اور اسپرنگر نے 2،2وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں ویسٹ انڈیز نے 227رنز کا ہدف 49ویں اوور میں 7وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
اسپرنگر ناقابل شکست 62،کپتان ہیٹ میئر 60اوراوپنر پوپ 38رنزکےساتھ نمایاںرہے۔ اسپرنگر کو آل رائونڈ پرفارمنس پر میچ آف دی میچ قرار دیا گیا۔ایونٹ کا فائنل 14فروری کو بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان اسی گرائونڈ پر کھیلاجائے گا۔