counter easy hit

یوم علی کے موقع پر کراچی میں ڈبل سواری پر پابندی عائد

محکمہ داخلہ سندھ نے یوم علی کے موقع پر 6 جون کو کراچی اور حیدر آباد میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی۔

Two rams banned in Karachi on the occasion of Ali Aliمحکمہ داخلہ سندھ کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی اور ڈی آئی جی حیدرآباد نے دونوں شہروں میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر موٹرسائیل کی ڈبل سواری پر پابندی کی سفارش کی تھی۔

محکمہ داخلہ نے ڈبل سواری پر پابندی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے جس کے مطابق دونوں شہروں میں پابندی صرف 21 رمضان کو یوم علیؓ کے لیے عائد کی گئی ہے۔

محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار، بزرگ، خواتین، بچے اور صحافی ڈبل سواری پر پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔