counter easy hit

واربرٹن میں دو پارٹیوں تصادم ،پولیس پارٹی پر بھی دونوں پارٹیوں نے حملہ کر کے ملازمین کی وردیاں پھاڑ دیں

two parties clash

two parties clash

ننکانہ صاحب(عبدلاغفارچوہدری)واربرٹن میں دو پارٹیوں تصادم ،پولیس پارٹی پر بھی دونوں پارٹیوں نے حملہ کر کے ملازمین کی وردیاں پھاڑ دیں ،مزید نفری طلب 20افراد کیخلاف مقدمہ درج چار گرفتار۔بتایا گیا ہے کہ واربرٹن جسلانی روڈ پر شیخ جاوید اور رائے عارف پارٹی کے درمیان اراضی تنازعہ تھا رائے عارف کی طرف سے دیوار تعمیر کرنے پر شیخ جاوید پارٹی نے گرانا شروع کر دی جس پر تصادم ہوگیا ،اطلاع ملنے پر واربرٹن پولیس کے سب انسپکٹر محمد جاوید عملہ کے ہمراہ موقع پر پہنچے تو دونوں پارٹیوں نے پولیس پارٹی پر حملہ کر کے تشدد کا نشانہ بنایا اور پولیس ملازمین کی وردیاں پھاڑ دیں اطلاع ملنے پر پولیس کی مزید نفری پہنچ گئی جنہوں نے دونوں پارٹیوں کے چار افراد رائے عارف ،عرفان ،شیخ جاوید اختر ،اور خرم اسلم کو گرفتار کر کے بیس ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے