counter easy hit

کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگی آگ سے دو لاکھ امریکی بے گھر

امریکی ریاست کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگی آگ پر اب تک قابو نہیں پایا جاسکا ہے امریکی حکام کا کہنا ہے کہ تیز ہوائوں کے باعث آگ کے پھیلنے کے خدشات ہیں۔ آگ لگنے کے بعد اب تک دو لاکھ کے قریب افراد Two million American homeless from California's forest Fireبے گھر ہوچکے ہیں جبکہ امریکی میڈیا کے مطابق کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ پر چار دن بعد بھی قابو نہیں پایا جاسکا ہے۔

مقامی حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے 80 میل فی گھنٹا کی رفتار سے چلنے والی ہوائوں کے باعث آگ کے مزید پھیلنے کے خدشات ہیں اس وقت بھی آگ لاس انجیلس کی جانب بڑھ رہی ہے جبکہ متعدد پوش علاقے اس کی لپیٹ میں آچکے ہیں۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ آگ لگنے کے باعث سیکڑوں مکانات جل کر تباہ ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے دو لاکھ کے قریب افراد کو دیگر محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔