counter easy hit

مردان میں پولیس پر فائرنگ سے 2 اہلکار جاں بحق

مردان: شیر گڑھ کے علاقے میں پولیس پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

Two killed by firing on police in Mardanمردان میں شیر گڑھ کے علاقے شگو ناکہ کے مقام پر نامعلوم افراد نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 اہلکار ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق اہلکاروں نے خفیہ اطلاع ملنے پر ایک گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا جس پر کار سوار ملزمان نے فائرنگ  کردی۔ ملزمان کے حملے میں ایک اہلکار موقع پر ہی جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا جس کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔فائرنگ کے واقعہ کے بعد ڈی پی او مردان سمیت پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی اور علاقے کی ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔