counter easy hit

پاکستانی کرکٹ کے دو اہم ترین ناموں نے استعفیٰ دے دیا

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کے دو آفیشلز سینئر جی ایم مارکیٹنگ صہیب شیخ اور جی ایم مارکیٹنگ اینڈ پروڈکشن کامل خان نے بورڈ کو خیرباد کہہ دیا۔پی سی بی نے دونوں عہدیداروں کے استعفے کی تصدیق کردی ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر وسیم خان کا کہنا ہے کہ بورڈ کامل خان اور صہیب شیخ کی شاندار خدمات پر اُن کا شکریہ ادا کرتا ہے۔وسیم خان نے کہا کہ دونوں عہدیداران نے4 سال کے دوران پاکستان کرکٹ بورڈکے لئے بھرپور لگن سے کام کیا اور پی ایس ایل کو کامیاب برانڈ بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ دوسری جانب خبر یہ بھی ہے کہ قومی کر کٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ کرکٹر مشتاق احمد ایشین ایوارڈ کے لیے منتخب ہوگئے۔ایشین ایوارڈ کی تقریب کل ہوگی ، مشتاق احمد ایوارڈ وصول کرنے کے لیے انگلینڈ روانہ ہوگئے۔مشتاق احمد کا کہنا ہے کہ لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ ملنا اعزاز کی بات ہے، یہ سب پاکستان کی وجہ سے ہی ممکن ہواہے۔انہوں نے کہا کہ 92ورلڈکپ،کاؤنٹی کرکٹ،پھر6 برس انگلینڈ کی ٹیم سےوابستگی پرایوارڈدیاجارہاہے۔ایشین ایوارڈمختلف شعبہ ہائےزندگی میں نمایاں کارکردگی دکھانےوالوں کودیاجاتاہے۔ دوسری جانب خبر یہ ہے کہ سری لنکن ٹیم ورلڈ کپ کے بعد دو ٹیسٹ میچ کھیلنے پاکستان آئے گی۔ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے میچز کی میزبانی لاہور اور کراچی کریں گے۔

 

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website