counter easy hit

لاہور میں دھند کے باعث ٹریفک حادثے میں 2 بچے جاں بحق

لاہور: بیدیاں روڈ پر دھند کی وجہ سے پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں 2 بچے جاں بحق جب کہ ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔

Two childrens died in a traffic accident due to fog in Lahoreلاہور میں بیدیاں روڈ پر دھند کی وجہ سے موٹر سائیکل اور رکشہ میں تصادم ہوگیا، جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار دو بچے اور ان کا باپ سڑک پر گر گئے۔ ابھی انہیں اٹھنے کا موقع ہی نہیں ملا تھا کہ تیز رفتار ٹرالر ان پر چڑھ گیا۔ واقعے میں دونوں بچے موقع پر ہی جاں بحق جب کہ ان کا باپ شدید زخمی ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 7 سے 9 سال کے درمیان ہیں، شدید زخمی شخص کا نام خضر حیات ہے اور وہ اپنے بچوں کو اسکول چھوڑنے جا رہا تھا کہ حادثہ پیش آگیا۔