counter easy hit

الگ الگ سال میں پیدا ہونے والے جڑواں بہن بھائی

کیلیفورنیا: جڑواں بچوں کی پیدائش میں عام طور پرمنٹوں کا فرق ہوتا ہے لیکن امریکا میں ایسے جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی جو دو مختلف سالوں میں دنیا میں آئے ہیں۔

العریبیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا میں ایسے جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی ہے جو دو مختلف سال میں پیدا ہوئے ہیں تاہم ان کی پیدائش کے درمیان فرق محض منٹوں کا ہی ہے۔ ماریہ فلورز نامی خاتون Twin sister brother to born in separate yearsکے ہاں بچوں کی پیدائش کی تاریخ متوقع طور پر 27 جنوری 2017 تھی تاہم انہیں 31 دسمبر کی رات یعنی سال نو کے آغاز سے قبل درد زہ ہوا جس کے بعد فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔

خاتون نے 31 دسمبر2017 کی رات 11 بج کر58 منٹ پرپہلے بچے کوجنم دیا جب کہ 20 منٹ بعد یعنی یکم جنوری 2018 کو 12 بج کر 16 منٹ پرخاتون نے بیٹی کوجنم دیا اوریوں وہ جڑواں بچے دو مختلف سالوں میں پیدا ہونے والے بچے بن گئے۔ 2018 میں پیدا ہونے والی بچی کی پیدائش پر اسپتال کی جانب سے 3 ہزار ڈالر کا تحفہ بھی دیا گیا ہے۔