counter easy hit

دوسرا ٹی 20: پاکستان کو10وکٹوں سے شکست ، کیویز کی ریکارڈ ساز بیٹنگ

New Zealand's batting record

New Zealand’s batting record

ہیملٹن…..دوسرے ٹی 20انٹرنیشنل میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو یک طرفہ مقابلے کے بعد بآسانی10وکٹوں سے شکست دیکر سیریز ایک، ایک سے برابر کردی، گرین شرٹس نے 169رنز کا ہدف دیا جو کیویز نے18ویں اوور میں حاصل کرلیا۔
ہیملٹن میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں7وکٹوں کے نقصان پر 168رنز بنائے، عمر اکمل نے ناقابل شکست 56رنز بنائے جبکہ شعیب ملک نے 39رنز کی اننگز کھیلی۔ہدف کے تعاقب میں گپتل اور ولیم سن نے تیز رفتار آغاز فراہم کیااوردونوں بیٹسمینوں نے کسی بھی موقع پر بالرز کی ایک نہ چلنے دی اوروکٹ کے چاروں طرف آزادانہ اسٹروکس کھیلےاور اوپننگ شراکت میں171رنز بناکر نا صرف ٹیم کو بآسانی فتح سے ہمکنار کیا بلکہ ٹی 20 انٹرنیشنل میں کسی بھی وکٹ کی طویل کا ترین شراکت کا ریکارڈ بھی توڑد یا، اس سےقبل جنوبی افریقا کے اسمتھ اور بوسمین نے انگلینڈ کے خلاف 170رنز بنائے تھے۔گپتل نے 58گیندوں پر 87جبکہ کپتان ولیم سن نے 48گیندوں کا سامنا کرکے 72رنز بنائے۔ انہیں مشترکہ طور پر پلیئرز آف دی میچ قرار دیا گیا۔اس سے قبل ہیملٹن میں کھیلے گئے میچ میںکپتان آفریدی نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، احمد شہزاد تیز کھیلنے کی کوشش میں 9 رنز بناکر اینڈرسن کی گیند پر ولیم سن کو کیچ دے بیٹھے۔مجموعی اسکور میں صرف 5رنز کے اضافے کے بعد محمد حفیظ نے بھی پویلین کی راہ لی، حفیظ 19 رنز بناکر سینٹنر کا شکار بنے۔شعیب ملک اور صہیب مقصود نے اننگز کو آگے بڑھایا اورتیسری وکٹ کی شراکت میں 33رنز جوڑے، اس موقع پر صہیب مقصود نے بھی جلد بازی کی اور18رنز بناکر ایلیٹ کی گیند پر سینٹنرکے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے۔عیب ملک اور عمر اکمل نے دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے رن ریٹ کو بہتر کیا اور چوتھی وکٹ کی شراکت میں 63رنز بنائے، اس موقع پر شعیب ملک 30گیندوں پر 39رنز بناکر آئوٹ ہوگئے۔ بوم بوم آفریدی نے ملنے کی ایک گیند پر چھکا لگایا اور دوسری گیند کوبھی اسٹیڈیم سے باہر پھینکنے کی کوشش میں ولیم سن کو کیچ دے بیٹھے، انہوں نے ایک چھکے کی مدد سے 7رنز بنائے۔عمراکمل نے تیزرفتار بیٹنگ کرتے ہوئے 22گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی۔عماد وسیم 8رنز بناکر پویلین لوٹے جبکہ سرفراز احمد رن لینے کی کوشش میں اپنی وکٹ گنوابیٹھے۔عمراکمل نے4چھکوں اور 4چوکوں کی مدد سے 27گیندوں پر 56رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ یوں گرین شرٹس نے مقررہ 20اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان 168رنز بنائے اور کیوی کو میچ جیتنے کیلئے 169رنز کا ہدف ملا ہے۔
نیوزی لینڈ کی طرف سے مک کلیناگھن نے 2 جبکہ سینٹنر، اینڈرسن، ملنے اور ایلیٹ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
تین میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے، آکلینڈ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں پاکستان نے 16 رنز سے فتح حاصل کی تھی۔سیریز کا فیصلہ کن میچ 22جنوری کو ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا۔