counter easy hit

ٹی بی کے عالمی دن کے موقع پر محکمہ صحت وہاڑی کی طرف سےایک سیمینار کا انعقاد کیاگیا

TV on the occasion

TV on the occasion

وہاڑی(علی وارث کلیم )ٹی بی کے عالمی دن کے موقع پر محکمہ صحت وہاڑی کی طرف سے ای ڈی او ہیلتھ آفس سے ڈی ایچ کیو ہسپتال تک ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر افضل بشیر کی قیادت میں ایک واک کی گئی واک کے شرکاء نے بینر کتبے اٹھا رکھے تھے واک کے اختتام پر ریسورس سنٹر میں ایک سیمینار کا انعقاد کیاگیا سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر افضل بشیر نے کہا کہ پاکستان میں ٹی بی کے مریضوں میں اضافہ ہو رہا ہے ہر دو لاکھ افراد میں سے تقریبا تین سو افراد ٹی بی کے مرض میں مبتلا ہو جاتے ہیں ڈاکٹر افضل بشیر نے کہا کہ ٹی بی کی تمام اقسام قابل علاج ہیں لیکن اس کا علاج طویل اور صبر آزما ہے انہوں نے کہا کہ اگر مریض ایک وقت کی دوا نہیں کھاتا تو اس سے قبل کھائی گئی تمام دوا بیکار ثابت ہوتی ہیں انہوں نے کہا کہ مریض کو دودھ ،انڈا ،گوشت ،مچھلی ،پھل دنیا ضروری ہیں اچھی غذا مریض کی جلد تندرستی کی ضامن ہے تقریب سے ڈاکٹر عابد ، محمد وسیم نے بھی خطاب کیا