counter easy hit

ہلدی کے ناقابلِ یقین اور حیرت انگیز فوائد

Turmeric incredible

Turmeric incredible

جدید تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ ہلدی اپنے اندر جادوئی خواص رکھتی ہے اور اس کا باقاعدہ استعمال حیرت انگیز فوائد سے بھرپور ہے۔
لندن: (یس اُردو) ہلدی میں معدنیات اور فولاد موجود ہے لیکن ان سب کے باوجود ہلدی میں سرکومن نامی عنصر جادوئی اثر رکھتا ہے جبکہ یہ طاقتور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہے۔ ماہرین کے مطابق سرکومن انتہائی اہم مرکب ہے۔ اہم مطالعاتی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ ہلدی جسم کے اندر سوزش اور جلن کو ختم کرتی ہے اور اس کا استعمال ذیابیطس، جلدی امراض، ہڈیوں میں سوزش اور جلن کو دور کرتا ہے۔ ہلدی میں موجود سرکومن بدن کی ترکیب کو تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ 2009ء میں کی گئی تحقیق سے معلوم ہوا کہ بدن میں چربی کو روکنے کے لیے ہلدی اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔ اس بات کے وسیع ثبوت موجود ہیں کہ ہلدی درد دور کرنے میں بہت معاون ثابت ہوتی ہے اور درد اور چوٹ میں دودھ اور ہلدی ملا کر پلائی جاتی ہے۔ جوڑوں کے درد، آپریشن کے بعد اور عام درد میں بھی ہلدی بہت مفید ثابت ہوتی ہے۔ یونیورسٹی آف میری لینڈ کے میڈیکل سنٹر نے ثابت کیا ہے کہ عام بیماریوں کے ساتھ ساتھ ہلدی کینسر بھگانے میں بھی اہم کردار ادا کر سکتی ہے لیکن اس پر مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔ امریکا میں سنٹر آف ڈیزیز کنٹرول (سی ڈی سی) کے مطابق ہلدی شریانوں کی بندش روکنے اور کولیسٹرول گھٹانے میں معاون ثابت ہو سکتی ہے۔ ذہنی تناؤ جدید دور کا ایک بڑھتا ہوا عفریت ہے۔ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ روزانہ 500 ملی گرام سرکومن (جو دو چمچ ہلدی میں ہوتا ہے) کھانے سے عین وہی اثر ہوتا ہے جو مشہور دواؤں کھانے سے ہوتا ہے۔ اس طرح ہلدی ڈپریشن کا قدرتی اور فطری علاج ہے۔ ہلدی جلد کو خوبصورت بنانے کے لیے ہزاروں سال سے استعمال ہو رہی ہے۔ ہلدی جلد کو دھوپ کی مضرِ صحت الٹرا وائلٹ شعاعوں سے محفوظ رکھ کر اسے جھلسنے اور مزید تباہی سے دور رکھتی ہے۔