counter easy hit

ترک صدر رجب طیب اردگان آج پاکستان پہنچ رہے ہیں

Turkish President Recep Tayyip Erdogan arrived in Pakistan today

Turkish President Recep Tayyip Erdogan arrived in Pakistan today

اسلام آباد: ترک صدر رجب طیب اردگان آج دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ رہے ہیں۔

ترک صدر رجب طیب اردگان آج شام دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ رہے ہیں، وزیراعظم نواز شریف ترک صدر کا استقبال کریں گے اور دوست ملک کے صدر کو ایئرپورٹ پر گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا۔ ترک صدر رجب طیب اردگان صدر ممنوں حسین اور وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات بھی کریں گے جس میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت عالمی اور علاقائی صورت حال پر بات چیت کی جائے گی۔

ترک صدر کو آج رات ایوان صدر میں ضیافت دی جائے گی جس میں میں وفاقی، وزرا، اراکین پارلیمنٹ، مسلح افواج کے سربراہان اور دوست ممالک کے سفرا بھی شریک ہوں گے۔ ترک صدر کل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے جب کہ وزیراعظم نواز شریف ترک صدر کو کل لاہور میں استقبالیہ بھی دیں گے۔

واضح رہے کہ رجب طیب اردگان پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرنے والے 19 اور تیسری بار خطاب کرنے والے پہلے عالمی رہنما ہوں گے۔ اس سے قبل 2012 اور 2009 میں بھی رجب طیب اردگان پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کر چکے ہیں۔ اس کے علاوہ گزشتہ برس چین کے صدر زی جنگ پنگ نے بھی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کیا تھا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website