counter easy hit

برسلز میں حملہ کرنے والے دہشت گرد کو گذشتہ سال ترکی سے ڈی پورٹ کیا : ترک صدر

 Turkish President

Turkish President

ایک غیر ملکی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ داعش نے یورپ میں دہشت گردحملوں کے لیے چار سوسے زائد جنگجوؤں کو تربیت دی ہے
انقرہ (یس اُردو) ترک صدر رجب طیب اردگان کا کہنا ہے کہ برسلز میں خود کش حملہ کرنے والے ایک دہشت گرد کو گذشتہ سال ترکی سے ڈی پورٹ کیا گیا اور بیلجئیم اس خطرے سے آگاہ تھا۔
دوسری طرف ایک غیر ملکی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ داعش نے یورپ میں دہشت گردحملوں کے لیے چار سوسے زائد جنگجوؤں کو تربیت دی ہے ۔ترکی کے صدر رجب طیب اردگان کا کہنا ہے کہ برسلز ایئرپورٹ پر خودکش حملہ کرنے والے دہشت گرد کو انقرہ نے گذشتہ سال ڈی پورٹ کیا تھا ۔ترک صدر کے مطابق ابراہیم بکراوی کو 2015 میں شامی سرحد کے قریب گرفتار کیا گیا اور بیلجئیم کو دہشت گردی کے خطرے سے آگاہ کیا گیا تھا تاہم بیلجئین حکام نے وارننگ کو نظر انداز کر دیا ۔ادھر امریکی خبر رساں ایجنسی نے امریکی و عراقی حکام کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ شدت پسند تنظیم داعش نے یورپ بھر میں دہشت گرد کارروائیاں کرنے کے لیے کم سے کم چار سو جنگجؤوں کو تربیت دی ہے ۔رپورٹ کے مطابق داعش نے پیرس اور برسلز حملے کرنے والوں کی طرح متعدد سیلز بنا رکھے ہیں ۔ایک اندازے کے مطابق اس وقت شام میں پانچ ہزار سے زائد یورپی باشندے داعش میں شامل ہو چکے ہیں