counter easy hit

ترکی نے مشکل وقت میں پاکستان کیلئے بڑی مدد کی پیشکش کردی، پی آئی اے کی کمی اب ترکش ائرلائنز پوری کرینگی

اسلام آباد(یس اردو نیوز) یورپی ممالک میں پاکستان کی قومی ائرلائن کے داخلے پرپابندی کی وجہ سے نہ صرف قومی ائرلائن ایک بڑے بحران کا شکار ہوگئی ہے بلکہ ملکی سطح پر بھی پاکستان کی معیشت اورمختلف شعبوں کو انتہائی مشکلات کا سامنا ہے۔ ایک ایسے موقعہ پر برادر اسلامی ملک ترکی نے پاکستان کے حقیقی دوست ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے ترکش ایئرلائن نے پی آئی اے کی یورپی پروازوں پر پابندی کے بعد پاکستانی پھل اور سبزیاں رعایتی نرخ پر یورپ، برطانیہ، کینیڈا اور دیگر ممالک تک پہنچانے کی پیشکش کردی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ترکش ایئرلائن نے پاکستان سے آم، دیگر پھل اور سبزیوں کی یورپ تک ایکسپورٹ کے لیے فریٹ میں کمی اور سہولتوں کی فراہمی کی یقین دہانی کرادی کیوں کہ فرینکفرٹ، لین قومی ایئرلائن کی یورپ کے لیے پروازوں پر 6 ماہ کی پابندی کے بعد پھل اور سبزیوں کی ایکسپورٹ کو مشکلات کا سامنا ہے۔اس حوالے سے استنبول میں پاکستان کے کمرشل قونصلر بلال خان پاشا نے گزشتہ ہفتے ترکش ایئرلائن کے چیئرمین سے ملاقات کی تھی جس میں چیئرمین اسی تسلسل میں پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹبل ایسوسی ایشن (پی ایف وی اے) کے سرپرست اعلیٰ وحید احمد کی قیادت میں ایکسپورٹرز کے ایک وفد نے ترکش ایئرلائن کے پاکستان میں جنرل منیجر گرہان سوزن سے ملاقات کی جس میں پاکستانی پھل و سبزیوں کی ایکسپورٹ پر بات ہوئی۔جنرل منیجر ترکش ائرلائن نے فریٹ چارجز میں کمی اور بہترین سہولتوں کی فراہمی کی یقین دہانی کرتے ہوئے ایکسپورٹ کے حجم کی تفصیلات بھی طلب کیں تاکہ ہر شپمنٹ میں ممکنہ اوسط کارگو کے لیے درکار گنجائش کا اندازہ لگایا جاسکے۔

وحید احمد کے مطابق ترکش ایئرلائن کے ریجنل کارگو ڈائریکٹر ساو¿تھ ایشیائ ہیلت ٹیوسر نے بھی پاکستان سے پھل سبزیوں کی ایکسپورٹ کے لیے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ترکش ایئرلائن کے ڈائریکٹر ساو¿تھ ایشیاءنے بتایا کہ ترکش ایئرلائن نے کراچی لاہور اور اسلا م آباد سے پروازوں کے آغاز کا شیڈول مرتب کرلیا ہے، ہمیں پاکستان سے پھل اور سبزیوں کی ایکسپورٹ میں سہولت فراہم کرنے پر خوشی ہوگی۔ نے پاکستان کے لیے پروازوں کے آغاز اور یورپی یونین کے لیے پھل سبزیوں کی ترسیل کے لیے تعاون کی یقین دہانی کرائی تھی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website