ترک پولیس نے نائٹ کلب پر فائرنگ کرنے والے حملہ آور سمیت 5ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ ترک میڈیا کے مطابق حملہ کرنے کا ملزم عبد القادر مشا ریپوف ازبک شہری ہے اور داعش سے تعلق رکھتا ہے-

Turkey nightclub shoot, suspect arrested including colleagues
تمام ملزمان کو پولیس نے آپریشن کرکے استنبول کے علاقے اسن یورت میں فلیٹ سے گرفتار کیا گیا ہے- ترک میڈیا کا کہنا ہے کہ مبینہ حملہ آور کرغزستان کے شہری کے فلیٹ میں اپنے 4سال کے بیٹے کے ساتھ مقیم تھا۔گرفتار کیے جانے والوں میں 3خواتین بھی شامل ہیں- ترکی میں نیو ایئر نائٹ کے موقع پر نائٹ کلب پر حملے میں 39افراد مارے گئے تھے-








