counter easy hit

ترکی: آئی فون نے فوجی کی زندگی بچا لی

Turkey: iPhone

Turkey: iPhone

ترک فوجی دہشت گرد تنظیم کی جانب سے ہونے والے حملے میں جیب میں آئی فون ہونے کی وجہ سے محفوظ رہے
انقرہ (یس اُردو) موبائل فون نے دنیا بھر کے لوگوں کے لیے رابطے میں آسانی پیدا کر دی ہے ۔ موبائل فون کی مدد سے نہ صرف دوستوں اور عزیز و اقارب سے رابطہ کیا جا سکتا ہے بلکہ یہ انسانوں کی جان بچانے میں بھی مدد گار ثابت ہو سکتا ہے ۔تفصیلات کے مطابق ترکی میں ایک فوجی کی جیب میں موجود آئی فون نے اس کی جان بچائی ۔ 25 سالہ بوزوک پر ایک مشن کے دوران دہشت گرد تنظیم کی طرف سے حملہ کیا گیا ۔ تاہم وہ جیب میں آئی فون کی وجہ سے محفوظ رہے ۔ترک فوجی بوزوک کو کردستان ورکرز پارٹی کیخلاف آپریشن کے لیے ماردین کے ایک صوبے بھیجا گیا جہاں دہشت گرد تنظیم کی طرف سے حملے کے دوران وہ خوش قسمتی سے محفوظ رہے ۔ کیونکہ وہ گولی فوجی کی جیب میں موجود آئی فون کو جا لگی جس نے نے گولی کو مزید آگے بڑھنے سے روک دیا ۔ تاہم اس دوران ترک فوجی معمولی زخمی ہوا ۔بعد ازاں فوجی کو صوبے کے گورنر کی جانب سے دوسرا آئی فون تحفے میں دیا گیا ۔