counter easy hit

‘کسی کو بند گلی میں پھنسانے کی کوشش پری پول دھاندلی،ایسے الیکشن قبول نہیں’

اسلام آباد:  نواز شریف کا کہنا ہے کسی کوبند گلی میں پھنسانے کی کوشش کی جا رہی ہے جو قبل از وقت انتخابات دھاندلی ہے، اس طرح کے الیکشن کو پھر قبول نہیں کیا جائے گا، الیکشن میں سب کیلئے یکساں مواقع ہونے چاہئیں۔

'Trying to trace someone in a closed street, pre-pooling, elections are not accepted'سابق وزیراعظم نے احتساب عدالت کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا یہ تک کہا جا رہا ہے کہ پنجاب کی کارکردگی بہت کمزور ہے، ان الفاظ کی منطق اور گفتگو کی سمجھ نہیں آتی، آپ خیبر پختونخوا، کراچی اور بلوچستان کو بھی جانتے ہیں۔ انہوں نے کہا عوام جانتے ہیں پنجاب حکومت کی کارکردگی کیسی ہے، جو بات زرداری ، عمران کر رہے ہیں چیف جسٹس کے منہ سے بھی وہی نکل رہا ہے۔

قبل ازیں نواز شریف نے احتساب عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا لوڈ شیڈنگ کا جواز تو نہیں ہے لیکن بجلی کی ڈیمانڈ میں اضافہ ہوا ہے۔ نگران سیٹ اپ سے متعلق سوال پر نواز شریف نے کہا مشاورت ہوئی ہے، اس سے زیادہ نہیں بتا سکتے۔ صحافی نے سابق وزیراعظم سے پوچھا چودھری نثار کی طبیعت خراب ہے، آپ عیادت کے لیے جائیں گے جس پر نواز شریف صرف مسکرا دیئے۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا چار سال سے ترقی کی رفتار تیز تھی، عدالتی فیصلے کے باعث ترقی کرتا پاکستان تنزلی کی طرف جا رہا ہے۔ انہپوں نے کہا روپے کی قیمت نیچے گر گئی ہے، غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے ایسا ہوا ہے۔ اس موقع پر صحافی نے لائیو ٹیلی کاسٹ کی درخواست سے متعلق سوال کیا جس پر ان کا کہنا تھا وکلا سے درخواست کے بارے میں مشاورت کرینگے۔

مریم نواز کا صحافیوں سے گفتگو میں کہنا تھا ہم کہہ رہے ہیں سماعت لائیو ٹیلی کاسٹ ہونی چاہیے، واجد ضیا نے جو بولنا تھا وہ بول چکے ہیں