counter easy hit

اسلام آباد ائیرپورٹ پر ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

Trying to smuggle heroin foiled at Islamabad airport

Trying to smuggle heroin foiled at Islamabad airport

 اسلام آباد: بے نظیر انٹرنیشنل ائیرپورٹ پراے ایس ایف کی جانب سے کارروائی میں ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔

یس نیوزکے مطابق اسلام آباد میں بے نظیرانٹرنیشنل ائیرپورٹ پر اے ایس ایف اہلکاروں نے نجی ایئر لائن کی پرواز کیو آر 633 کے ذریعے دوحا جانے والے مسافر کے سامان سے 2 کلو ہیروئن برآمد کرلی، اے ایس ایف حکام کا کہنا ہے کہ ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ملزم کا نام وارث خان ہے اور وہ چارسدہ کا رہائشی ہے۔

دوسری جانب بے نظیر انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ہی ایف آئی نے نامکمل کاغذات پر 12 مسافر گرفتار کر لیے۔ ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار مسافروں میں سے 7 افراد ورک ویزا پرملائشیا جا رہے تھے جب کہ کمپنی کی تفصیل نہیں تھی، گرفتار مسافروں سے مزید پوچھ گچھ جاری ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website