counter easy hit

خاتون صحافی کا بوسہ لینے کی کوشش، ٹینس پلیئر پر فرنچ اوپن کے دروازے بند

پیرس: سال کے دوسرے گرینڈ سلم فرنچ اوپن ٹینس کی انتظامیہ نے انٹرویو کے دوران خاتون صحافی کا بوسہ لینے کی کوشش کرنے والے ٹینس پلیئر پر پابندی عائد کر دی ہے۔

Try to kiss the women journalist, shut the door on the Tennis Player of the French Open

Try to kiss the women journalist, shut the door on the Tennis Player of the French Open

گزشتہ روز 21 سالہ فرانسیسی پلیئر میکزیم ہامو پہلے راؤنڈ میں ہارنے کے بعد فرنچ اوپن سے باہر ہوئے، میچ کے بعد ایک لائیو انٹرویو کے دوران انہوں نے خاتون رپورٹر مالے تھامس کو گردن اور کندھوں سے پکڑ کر بوسہ دینے کی کوشش کی، اس دوران خاتون مسلسل ان سے دور ہونے کی کوشش کرتی رہی۔ فرنچ ٹینس فیڈریشن نے اس نازیبا رویے کی مذمت کرتے ہوئے معاملہ کی تحقیقات کا حکم دیا ہے جب کہ سوشل میڈیا پر فرانسیسی پلیئر کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ہامو نے اپنے اس عمل پر ندامت کا اظہار کرتے ہوئے خاتون سے معافی طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ رولینڈ گیرس میں میرا ہفتہ بہت شاندار گزرا، اس حوالے سے اپنے جذبات کے اظہار میں بھونڈا پن آ گیا، میں مالے کو جانتا ہوں اور ان کا دل سے احترام کرتا ہوں۔ اچھا ٹینس پلیئر بننے کیلیے اپنی غلطیوں سے سیکھ رہا ہوں۔ فرنچ اوپن میں میکزیم ہامو کا نامناسب رویہ پہلی مرتبہ نہیں دیکھا گیا، اس سے قبل صحافی کا سوال ناگوار گزرنے پر وہ انٹرویو سے اٹھ کر چلے گئے تھے جبکہ انہوں نے امپائر کے ساتھ بھی نامناسب انداز اپنایا تھا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website