counter easy hit

جلد جل جانے کی صورت میں یہ نسخے آزمائیں

اگر کھانے پکاتے یا کوئی اور کام کرتے ہاتھ یا کوئی اور حصہ جل جائے تو بہت تکلیف ہوتی ہے ۔آج ہم آپ کو آسان نسخے بتائیں گے جو جلی ہوئی جلد کو مندمل کرنے کے لئے بہت مفید ہیں۔

گاجروں کا جوس

گاجر میں موجود وٹامن اے اور سی انسانی جلد کے لئے مفید ہے۔ اگر آپ سمندر کے نمک کو گاجر کے جوس میں ملائیں اور اسے جلے ہوئے حصے پر لگا کر مساج کریں تو آپ کی جلی ہوئی جلد کو جلد آرام آجائے گا۔جوس خشک ہونے کے بعد جلد کو نیم گرم پانی سے دھو لیں۔
کوار گندل

اس میں یہ خاصیت موجود ہے کہ یہ جلد میں شامل ہوکر مسام کو ٹھیک کرتی ہے اور جلد کے نئے خلیے بنانے میں اہم کردار اداکرتی ہے۔اگر آپ جلے ہوئے حصے کو کوار گندل کے جوس سے مساج کریں تو یہ آپ کو نہ صرف سکون دے گا بلکہ جلد پر نشانات پڑنے سے بھی روکے گا۔
ناریل کا تیل

اس میں انٹی بیکٹیریل خصوصیات جلد کو کافی فائدہ پہنچاتی ہیں۔ متاثرہ حصہ پر دن میں اکثر اس کا تیل لگائیں تو جلد کو آرام آجاتا ہے۔
وٹامن ای سے بھرپور تیل

اگر آپ کسی بھی تیل میں وٹامن ای کے کیپسولز ملا کر وہ تیل جلے ہوئے حصے پر لگائیں تو آپ کو کافی آرام ملے گا اور جلد ہی آپ کی جلد بھی ٹھیک ہوجائے گی۔