counter easy hit

ٹرمپ نے اہم عہدوں کیلیے قدامت پسند ساتھی منتخب کرلیے

Trump elected conservative colleagues to key positions

Trump elected conservative colleagues to key positions

واشنگٹن: نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے مزید قدامت پسند ساتھیوں کو اہم عہدوں پر تعیناتی کے لیے منتخب کر لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے نیوجرسی میں ٹرمپ نیشنل گالف کلب میں اپنے قدامت پسند ساتھیوں سے ملاقاتیں کیں۔ اس موقع پرصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ انھوں نے 2 اہم عہدوں پر تعیناتیوں کا فیصلہ کیا ہے اور وہ بہت جلد اس کا اعلان کریں گے۔ رپورٹ کے مطابق نومنتخب صدر میرین کورکے رٹائرڈ جنرل جیمزمیٹس کوپینٹاگون کا نیا سربراہ بنانے کے لیے سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں جبکہ سنیویارک کے سابق میئر روڈی گیولیانی کرس کو بیچ کوبھی اہم عہدے پر تعینات کیا جاسکتا ہے۔

آن لائن کے مطابق امریکی اخبارات میں آنے والی خبروں میں بتایا گیا ہے کہ نومنتخب صدر امریکی سینٹرل کمانڈ کے سابق چیف جنرل رٹائرڈ جیمزمیٹس کو نیا وزیر دفاع مقرر کرنے پر غور کررہے ہیں ،میڈیا رپورٹس کے مطابق جب صحافیوں نے نو منتخبصدر سے پوچھا کہ آیا انھوں نے اپنی حکومت میں جیمزمیٹس کو وزیر دفاع کے لیے منتخب کیا ہے تو ان کا کہنا تھا کہ اسحوالے سے جو بھی کہا جائے مگر ایک حقیقی ڈیل ایک حقیقی ڈیل ہوگی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website