لاہور: قومی کرکٹرز نے سبکدوش ہونے والے فیلڈنگ کوچ اسٹیو رکسن کو خراج تحسین پیش کیا۔

یاد رہے کہ پی سی بی کی خواہش تھی کہ اسٹیو رکسن اپنی ذمہ داریاں جاری رکھتے تاہم انہوں نے نجی وجوہات کی بناء پر مزید کام سے معذرت کرلی تھی۔
ذرائع کے مطابق آئی پی ایل کی فرنچائز کی جانب سے انہیں آفر کی گئی ہے جس کی وجہ سے انہوں نے پی سی بی کے ساتھ معاہدے کی توسیع میں دلچسپی نہیں لی۔








