counter easy hit

دو بار آسکر جیتنے والے فلمسازکوئنٹن ٹرنٹینو ہال آف فیم شخصیات میں شامل

Trentino figures included

Trentino figures included

لاس اینجلس …..ہالی وڈ کے مشہورفلمساز کوئنٹن ٹرنٹینو کو ہالی ووڈ کی ہال آف فیم شخصیات میں شامل کر لیا گیا ہے، ان کے نام کاستارہ واک آف فیم میں نصب کر دیاگیا ۔دو بار آسکر ایوارڈ جیتنے والے کوئنٹن ٹرنٹینو ہالی وڈ کی واک آف فیم میں شامل ہونیوالی 2569ویں شخصیت ہیں۔انہیں نئی فلم ‘146دی ہیٹ فل ایٹ145 کی ریلیز سے چار دن پہلے واک آف فیم میں شامل کیا گیا ہے۔تقریب میں کوئنٹن کی اکثر فلموں میں کام کرنیوالے اداکار سیموئل ایل جیکسن بھی موجود تھے جن کی 67 ویں سالگرہ بھی تھی اور ٹرنٹینو نے اپنے دوست کی سالگرہ پرگانا بھی گایا۔ٹرنٹینو نے بتایا کہ وہ پہلی بار7سال کی عمر میں یہاں آئے تھے۔تقریب میں ٹرنٹینو کے مداحوں کی بڑی تعداد موجودتھی جن میں146 ہیٹ فل ایٹ145کی کاسٹ کے ارکان بھی شامل تھے۔