counter easy hit

شدید گرمی، جاپانیوں نے جیکٹوں میں پنکھے لگا لئے

ٹوکیو: جاپانیوں نے گرمی سے بچنے کا حل نکال لیا، جیکٹوں میں بھی پنکھے لگا دیئے، دارالحکومت ٹوکیو میں نمائش میں پیش کر دیئے۔

جاپان میں موسم گرما میں آگ برساتے سورج کے ساتھ ہوا میں نمی اس کی شدت میں اضافہ کر دیتی ہے۔ اس برس تو شدید موسم نے صرف دارالحکومت ٹوکیو میں ہی چودہ جانیں لے لیں۔ اس گرمی سے بچنے کے لئے انہوں نے حل نکال لیا۔

ٹوکیو میں ہیٹ سلوشن ایکسپو میں اس منفرد ایجاد کو پیش کر دیا گیا، نمائش میں پنکھے لگی جیکٹیں رکھی گئی ہیں، بجلی سے چلنے پنکھے پہننے والے کا پسینہ خشک کر کے ٹھنڈک دلائیں گے۔ ٹھنڈے پانی کی بوتلوں والی جیکٹیں گرمی بھگانے کا ایک اور جدید انداز ہے۔ دھوپ میں کام کرنے والوں کے لئے بھی مختلف ٹوٹکے ہیں۔