counter easy hit

ٹراما سنٹر لالہ موسیٰ میں واٹر سپلائی پمپ خراب انتظامیہ نے کان بند کرلیے

TRAUMA Lala Musa

TRAUMA Lala Musa

لالہ موسیٰ (رفیق بھٹی )ٹراما سنٹر لالہ موسیٰ میں واٹر سپلائی پمپ خراب انتظامیہ نے کان بند کرلیے مریضوں کو پانی دستیاب نہیں وارڈوں میں داخل مریض پانی کی بوند بوند کو ترس گئے اس سلسلہ میں گزشتہ روز نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے مریضوں کے لواحقین نے بتایا کہ پانی والی موٹر بند ہو ئے چار دن ہوگئے ہیں جس کی اطلاع فردا فردا ہر ڈاکٹر کو د ی گئی ہے لیکن مریضوں کی سننے کیلئے کوئی تیار نہیں ہم چار دن سے مسلسل پانی باہر سے لا رہے ہیں انہوں نے انچارج ٹراماسنٹر لالہ موسیٰ سے مطالبہ کیا ہے کہ پانی والی موٹر کو درست کرایا جائے تاکہ ٹراما سنٹر می داخل مریضوں اور دیگر آنے والوں کو پانی میسر ہو سکے