yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    بین الاقوامی خبریں
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    • پاکستان کی امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی، دونوں فریقین کی شرائط اور پاکستان کی تجاویز سامنے آ گئیں
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
کالم

سکون کی تلاش

Yes 1 Webmaster August 24, 2015 1 min read
Tranquility Looking
Share this:
Tranquility Looking
Tranquility Looking

تحریر: پروفیسر محمد عبداللہ بھٹی
میرے سامنے 25 سالہ نوجوان امیر زادہ بیٹھا تھا جو پریشانی میں بار بار اپنے ہاتھ مل رہا تھا۔ اسکے چہرے پر اضطراب بے چینی ناشکری کے تاثرات ہر گزرتے لمحے کے ساتھ گہرے ہوتے جارہے تھے، وہ بار بار کہ رہا تھا سر میری خواہش کب پوری ہو گی میرے مسائل کب حل ہونگے ‘میری ٹینشن کب دور ہو گی۔ میں کب اپنی زندگی کب اپنی مرضی کے مطابق گزار سکوں گا، کب میرے خواب اور خواہش حقیقت کا روپ دھاریں گے، چیزیں اور لوگوں کے روئیے میری مرضی کے مطابق کیوں نہیں ، مجھے سکون کیوں نہیں ہے، میں بے چین بے قرار اور مضطرب کیوں ہوں۔سر میں جو بھی کام کرتا ہوں وہ پورا اور میری مرضی کے مطابق کیوں نہیں ہو تا، کیا میں اسی طرح مرجائوں گا کیا میں ناکام انسان ہی رہونگا کیا میرے خواب اِس طرح ادھورے اور نامکمل رہیں نگے، سر مجھے ایسا وظیفہ یا عبادت بتائیں جس کے کرنے سے میری زندگی میری مرضی کے مطابق ہو جائے۔

مجھے سکون مل جائے، میرے ادھورے خواب اور منصوبے جلدی مکمل ہو جائیں وہ بولے جارہا تھا اوراسکو کھل کر بولنے کا موقع دے رہا تھا تاکہ اِس کے اندر کی بھڑاس اچھی طرح نکل جائے، بہت سارے لوگ اپنے دل کی باتیں اور اندر کا ڈپریشن کسی کو بتا کر پرسکون ہوجاتے ہیں اِس لیے میں اُس کے خوب بولنے کا موقع دے رہاتھا۔ جبکہ حقیقت یہ تھی کہ یہ بھی اُنہی نوجوان امیرزادوں میں سے ایک تھا جن کو روٹی پانی نوکری کاروبار گھر کا مسئلہ نہیںتھے، یہ بھی خواہ مخواہ ڈپریشن میں تھا، اﷲ تعالیٰ نے اِس کو زندگی کی تمام آسائشیں دے رکھیں، یہ شکر کی بجائے ناشکری کر رہا تھا اور بلاوجہ خداتعالیٰ کی ناشکری کر رہا تھا۔اِس میں کوئی شک نہیں کہ فطری طور پر ہر انسان کی یہ شدید اور پہلی خواہش ہوتی ہے وہ زندگی کو بھر پور طریقے سے کامیابی کے ساتھ گزارے یہ سارے کاروبار اور ساری تگ و دو اِسی لیے ہے کہ زندگی کے ہر لمحے سے خوشی کامیابی اور مسرت کشید کی جائے کہ خوف و افلاس اور اندیشہ مرض نہ ہو’ نہ دل بے چین ہو اور نہ روح کی بے قراری ہو۔

Money
Money

روحانی جسمانی مالی آسودگی اور کامل اطمینان اور سرشاری ہو، اِس مقصد کے لیے کچھ لوگ تو حکومت کے طالب ہوتے ہیں اُن کے بقول ایوان اقتدار گہوارہ سکون اور گوشہ عافیت ہے، زیادہ تر لوگ کامیابی کی چابی دولت کو سمجھتے ہیں اُن کے نزدیک دولت دنیا کے ہر مسئلے کا حل ہے، ایک طبقہ ایسا بھی ہے جو طاقت کو ہر کامیابی کی کلید گردانتے ہیں، لہذا وہ طاقتور بننے کے لیے تمام جائز نا جائز ذرائع استعمال کرتے ہیں اِن کے نزدیک کمزوری ہی ہر خوف اور اندیشے کو جنم دیتی ہے اِس مادیت پرست معاشرے میں کچھ لوگ بھرپور اور کامیاب زندگی گزارنے کے لیے کسی طاقتور سیاستدان، صاحب اقتدار اور وڈیرے کی غلامی یا دوستی کو کامیاب گرو سمجھتے ہیں، لہٰذا یہ ساری عمر کسی بڑے اور طاقتور کی خشامد اور غلامی کرتے ہیں کہ بوقت ضرورت یہ اُن کی مدد لے کر زندگی کے مسائل حل کر سکیں۔ اِسی بے جان معاشرے میں کچھ جرائم پیشہ ڈاکووں، بدمعاشوں کی غلامی کرتے ہیں، کچھ دولت مند اِن جرائم پیشہ لوگوں کی دیکھ بھال کرتے ہیں اِن کو پیسے دیتے ہیں تا کہ کسی مشکل کے وقت یہ رسوائے زمانہ جرائم پیشہ لوگوں کی مدد سے یہ زندگی کے مسائل حل کر سکیں۔

اِس میں کوئی شک نہیں کہ دکھ اور سکھ مصیبت اور راحت طربت اور امارت بیماری اور صحت جوانی اور بڑھاپا یہ ساری کیفیات انسانی زندگی کا لازمی حصہ ہیں، گردش لیل و نہار سے فرار ممکن نہیں وقت کی ایک ہلکی سی جنبش سے دن پھرتے دیر نہیں لگتی۔ جو آج خوش ہے وہ کل دکھی بھی ہو سکتا ہے، خوشی غمی میں بھی بدل سکتی ہے، خوشحالی بد حالی کا روپ بھی دھارسکتی ہے اور شاندار طاقتور صحت مند جسم کو بیماری کا گُھن بھی لگ سکتا ہے، یہ سرد گرم اونچ نیچ امیری غریبی صحت بیماری جوانی بڑھاپا سرشاری بیماری عروج و زوال طاقت کمزوری ہی وہ لمحات ہو تے ہیں، جب کسی بھی انسان کا امتحان ہوتا ہے کسی بھی انسان کاپتہ مشکل میں چلتا ہے کہ وہ بندہ خدا ہے یا بندہ نفس ساری عمر خدا کی ہزاروں نعمتوں کو انجوائے کر نیوالا معمولی سی بیماری یا تنگدستی میں صبر و شکر کرتا ہے یا جزع فزاع؟ساری عمر دولت کے انباروں میں کھیلنے والا مالی تنگی میں سراپا وقار رہتا ہے یا ضبط کے سارے بندھن توڑ کر سراپا احتجاج اور رونا پیٹنا شروع کر دیتا ہے یا دنیاوی جھوٹے خداوں کی چوکھٹ پر سجدے کرتا ہے اگر اﷲ تعالیٰ کی انعامات کی برسات ہورہی ہو تو خدا پرستی اور اگر وقت کی ہلکی سی کروٹ سے حالات خراب ہو جائیں تو میرا نماز اور عبادت کو دل نہیں کرتا۔

Worship
Worship

یہ ہے خدا کی عبادت اور عشق، ہائے کاش ہم مشکل میں بھی خدا کا دامن نہ چھوڑدیں، اسلام نے اﷲ کے ذکر کو اطمینان قلب قرار دیا ہے، خوف خدا اور آخرت کو سکون کا ضامن کیا ہے۔حضرت ابوہرہ فرماتے ہیں، ایک بار آقائے دو جہان نے ارشاد فرمایا کون ہے جو مجھ سے یہ احکام لے جائے اور اِن پر عمل کرے یا اُس شخص کو سکھائے جو انہیں اختیار کرے میں نے عرض کیا یا رسول اﷲ وہ میں ہوں آپ نے میرا ہاتھ پکڑا اور مجھے پانچ باتیں بتلائیں، فرمایا (1) اُن چیزوں سے اپنے آپ کو بچاو جنہیں خدا نے حرام قرار دیا اور اگر تواُن سے بچے گا تو تیرا شمار بہترین بندوں میں ہوگا۔ (2) جو چیز خدا نے تیری قسمت میں لکھ دی ہے اس پر راضی اور شاکر رہ اگر تو ایسا کرے گا تو تیرا شمار دنیا کے غنی ترین لوگوں میں ہوگا۔

(3) تو اپنے ہمسائے سے اچھا سلوک کر اگر تو ایسا کرے گا تو مومن کامل ہوگا۔ (4) جو چیز تو اپنے لیے پسند کرتا ہے دوسروں کے لیے بھی وہی پسند کر اگر ایسا کرے گا تو کامل مسلمان ہو گا۔ (5) اور زیادہ نہ ہنس اِس لیے کہ زیادہ ہنسنا دل کو مردہ بنا دیتا ہے۔محترم قارئین یہ پانچ باتیں زندگی کے وہ اصول اور انمول تحفہ ہیں، اچھا انسان، غنی، مومن، مسلمان اور زندہ دل بننے کے لیے خدائے بزرگ و برتر کی عبادت، قناعت، حسن معاشرت، مساوات اور متانت یہ باتیں اور سنہری اصول سرتاج الانبیا مالکِ دو جہان نے یہاں فرمائے، آپۖ کی زبان اقدس سے نکلنے والا ہر لفظ ہیرے جواہرات سے بڑھ کر ہے، سکون اور اطمینان قلب کے لیے ہمیں سیرت رسول اور رب ذالجلال کی اطاعت کرنا ہوگی تب ہی ہم حقیقی سکون اور اطمینان پا سکیں گے۔

Professor Mohammad Abdullah Bhatti
Professor Mohammad Abdullah Bhatti

تحریر: پروفیسر محمد عبداللہ بھٹی
help@noorekhuda.org
03004352956

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Mushaira Mahbubnagar
Previous Post محبوب نگر میں عظیم و الشان سنجیدہ و مزاحیہ مشاعرہ سے زونل کیمپس سکریٹری ایس آئی او کا خطاب
Next Post سنگاکارا اور کلارک کو شاہد آفریدی کا خراج تحسین
Shahid Afridi

Related Posts

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026

ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار

April 25, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.