counter easy hit

کراچی میں ہیٹ ویوز سے نمٹنے کیلیے تربیت، کول سینٹر تعمیر کرنے کی سفارش

اسلام آباد: کراچی میں ہیٹ ویوز سے نمٹنے کے لیے تربیت اور کول سینٹر تعمیر کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

Training to deal with heat waves in Karachi, recommend to build a cool-centerموسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات اورجنگلات کی کمی کے باعث شہر قائد کو ایک بارپھرگرمی کی شدید لہر نے اپنی لپیٹ میں لیا ہے۔ ہیٹ ویوزکے باعث کئی قیمتی انسانی جانیں ضائع ہوئی ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ وزارت موسمیاتی تبدیلی نے مئی میں گرمی کی شدید لہر چلنے سے متعلق گزشتہ ماہ تمام صوبوں کو باضابطہ مراسلے جاری کردیے تھے جس میں کہا گیا تھا کہ مئی کے مہینے میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہونے کا امکان ہے اور اس دوران ہیٹ ویوزچل سکتی ہے تاہم ہیٹ ویوز سے نمٹنے کیلیے تربیت، کول سینٹر تعمیر کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ لہٰذا کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے قبل از وقت انتظامات کئے جائیں۔