counter easy hit

جرمنی میں ٹرین حادثہ،4 افراد ہلاک ،150زخمی

Train crash in Germany

Train crash in Germany

برلن ۔۔۔ جرمنی میں 2ٹرینیں آپس میں ٹکرا نے کے نتیجے میں4 افراد ہلاک اور 150زخمی ہوگئے۔
واقعہ جرمنی کی جنوبی ریاست باواریا میں پیش آیا ، جہاں دو مقامی ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئیں، تصادم کے نتیجے میں ایک ٹرین پٹری سے اتر گئی واقعے کے بعد پولیس اور ریسکیو ٹیمیں حادثے کی جگہ پر پہنچ گئیں۔
حکام کے مطابق اب تک 4افراد کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں جبکہ 150 افراد زخمی ہیں جن میں سے 10 کی حالت انتہائی تشویشناک ہے،، زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیاگیا ہے