counter easy hit

کراچی : ٹرالر بے قابو ہوکر فٹ پاتھ پر چڑھ گیا ،5گاڑیوں کو نقصان

Trailer got out of control

Trailer got out of control

کراچی ……کراچی کے علاقے شاہراہ فیصل پر تیز رفتار ٹرالر بے قابو ہوکر فٹ پات پر چڑھ گیا، واقعے میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
کراچی کی اہم شاہراہ شاہراہ فیصل پرڈرگ روڈ کے قریب تیز رفتار ٹرالر بے قابو ہوکر فٹ پاتھ پر چڑھ گیا۔ٹریفک پولیس حکام کے مطابق پیچھے سے آنے والی گاڑیاں بھی ٹرالر سے ٹکرائی، جس کے نتیجے میں رکشہ اور ٹیکسی سمیت 5 گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ تاہم ٹریفک پولیس نے فوری طور پر گاڑیوں کو شاہراہ سے ہٹاکر ٹریفک کی روانی کو بحال کرادیا۔