counter easy hit

بلوچستان کے علاقے نوکنڈی میں مسافر کوچ اور ٹرالر میں تصادم، 7 افراد جاں بحق

Trailer collided with a passenger bus in Balochistan area nokandy, 7 killed

Trailer collided with a passenger bus in Balochistan area nokandy, 7 killed

نوکنڈی: کوئٹہ سے تفتان جانے والی مسافر کوچ اور ٹرالر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق جب کہ 8 زخمی ہوگئے۔

یس نیوزکے مطابق نوکنڈی میں کوئٹہ سے تافتان جانے والی کوچ تیزرفتاری کے باعث ٹرالرسے ٹکرا گئی، تصادم کے بعد کوچ میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق جب کہ9 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ امدادی ٹیموں کی مدد سے زخمیوں کو دالبندین اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ایک اورزخمی دم توڑگیا جب کہ دیگرزخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ طبی عملے کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website