counter easy hit

سانحہ شکار پور، سندھ اسمبلی میں مذمتی قرار داد منظور

Sindh Assembly

Sindh Assembly

کراچی (یس ڈیسک) سندھ اسمبلی کا اجلاس اسپیکر آغا سراج درانی کی صدارت میں بیس منٹ تاخیر سے شروع ہوا تو کارروائی سے قبل ہی سانحہ شکار پور پر بحث کی استدعا پر ایوان کی معمول کی کارروائی کو معطل کر دیا گیا۔

سانحہ شکار پور پر حکومتی اور اپوزیشن اراکین نے مشترکہ قرارداد پیش کی جس پر بحث کرتے ہوئے اپوزیشن اراکین نے کہا کہ اسپتالوں میں ڈاکٹروں کی عدم موجودگی کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ ہوا۔ کراچی آپریشن کا دائرہ وسیع کر کے سندھ بھر میں پھیلایا جائے ۔ اپوزیشن اراکین کی تنقید پر پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ یہ وقت تماشائی بننے کا نہیں درد محسوس کرنا چاہیے صرف الفاظ سے کام نہیں چلے گا۔

پورے ملک کی خالت خراب ہے کیا سب کو مورد الزام ٹھہرایا جائے۔ مشترکہ قرارداد پر بحث چار گھنٹے تک جاری رہی ایسے میں ایوان کی بیشتر نشستیں اراکین سے خالی رہین جبکہ ایوان میں موجود اراکین بھی گفتگو میں مصروف رہے بعد میں اسپیکر نے اجلاس کو منگل تک ملتوی کر دیا۔