counter easy hit

سانحہ شکار کے ماسٹر مائنڈ کی کافی حد تک شناخت کر لی، چودھری نثار

 Chaudhry Nisar

Chaudhry Nisar

اسلام آباد (یس ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار نے انکشاف کیا ہے کہ سانحہ شکار کی تحقیقات میں پیشرفت ہوئی ہے، تشہیر نہیں کرنا چاہتے، ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے، قوم سانحہ پشاور کو نہیں بھول سکتی۔

قومی اسمبلی میں چودھری نثار علی خان نے انکشاف کیا ہے کہ سانحہ شکار پور کے پس پردہ عناصر کا پتہ چلا لیا ہے، ماسٹر مائنڈ کی کافی حد تک شناخت کر لی گئی ہے۔ سانحہ شکار پور کی تحقیقات کی تشہیر نہیں کرنا چاہتے۔ اس واقعے میں ملوث لوگوں کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مشکل جنگ میں بہتری لانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ قوم پشاور سانحے کو کبھی نہیں بھول سکتی ۔ قومی لائحہ عمل پر قوم متفق ہے، خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیں گے ۔ چودھری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان ایک دوسرے سے بھرپور تعاون کر رہے ہیں، معلومات کے تبادلے کے نظام میں بہتری آئی ہے۔