counter easy hit

ملک ولایت حسین کے ختم چہلم میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی

Tragedy Hussain

Tragedy Hussain

کوٹلہ قاسم خاں (شمشاد چوہدری )سماجی شخصیت ملک ولایت حسین کے ختم چہلم میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی مرحوم کے روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کا اہتمام ہوا مرحوم ملک ولایت حسین اٹلی کی کاروباری شخصیت ملک صابر حسین شہزاد اٹلی ، ملک عبدالجبار ، ملک خاور حسین کے والد محترم تھے ختم چہلم کی محفل سے قاری جہانگیر بدر خطیب جامع مسجد گلزار مدینہ کوٹلہ قاسم خان نے خطاب کیا ختم چہلم کی محفل ملک خاور حسین کی رہائشگاہ بستی حاجی پورہ میں ہوئی سیاسی سماجی مذہبی کاروباری شخصیات کے علاوہ عزیز وآقارب اورا ہم شخصیات نے شرکت کی اور مرحوم کے روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی ختم چہلم میں حاجی محمد نذیر آڑاھتی ، چوہدری سجاد احمد ٹھیکیدار ، مہر عبدالوحید نوری ، محمد اشرف مہر پوری ، ماسٹر عبدالغفار ، ڈاکٹر شمشاد نعیم چوہدری ، ڈاکٹر رضوان اختر ، ودیگر نے شرکت کی