counter easy hit

مری میں ٹریفک جام ، گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں

Traffic Jam dead

Traffic Jam dead

عید کے دوسرے روز مری جانیوالی گاڑیوں کا موٹر وے پر بدترین ٹریفک جام، ہزاروں گاڑیاں پھنس گئیں۔ بارہ کہو کے مقام پر سیاح آپس میں لڑ پڑے، ہاتھوں اور مکوں کا آزادنہ استعمال کیا۔
مری: (یس اُردو) عید کے دوسرے روز تفریحی مقامات کی سیر کے لیے مری جانیوالی گاڑیوں کا موٹر وے پر بدترین ٹریفک جام ہے اور ہزاروں گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں۔ بارہ کہو کے مقام پر سیاح آپس میں لڑ پڑے۔ ہاتھوں اور مکوں کا آزادنہ استعمال کیا گیا۔ دنیا نیوز کے مطابق ہزاروں گاڑیاں اس وقت مری روڈ پر پھنسی ہوئی ہیں جس سے تفریح کیلئے جانے والے افراد سخت اذیت کا شکار ہیں۔ مری شہر میں پارکنگ کی گنجائش صرف 3100 تک ہے جبکہ سات ہزار سے زائد گاڑیاں مری میں داخل ہو چکی ہیں۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ گاڑیوں کی تعداد 12 ہزار تک جانے کا امکان ہے۔ انتظامیہ اور پولیس نے عوام سے مری کا سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔