counter easy hit

مزدوروں کے عالمی دن پر روایتی مظاہرے پرتشدد احتجاج میں تبدیل

مزدوروں کےعالمی دن پردنیا کےکئی ملکوں میں روایتی مظاہرے پُرتشدد احتجاج میں بدل گئے۔امریکا، فرانس، اٹلی، وینزویلا سمیت کئی ممالک میں پولیس اور مشتعل افراد میں تصادم سے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

امریکا کے مختلف شہروں کی طرح نیویارک میں بھی ہزاروں افراد نے یوم مئی کے روایتی مارچ میں شرکت کی ۔ اس موقع پر مشتعل افراد اور پولیس میں تصادم کے دوران 14 افراد کو حراست میں لےلیاگیا۔

فرانس کے دارالحکومت میں یوم مئی کے مارچ میں درجنوں نقاب پوش مظاہرین نے پولیس پر پیٹرول بموں سے حملہ کردیا اور املاک کو آگ لگادی ۔ تصادم میں تین پولیس اہلکاروں سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

یوم مئی پر اٹلی میں بھی ریلی نکالی گئی ۔اس دوران ماسک پہنے مظاہرین اور پولیس میں تصادم ہوگیا ۔ پولیس کی جانب سے مظاہرین کو قابوکرنے کےلیےمرچوں کے اسپرے اور لاٹھی چارج کا سہارا لیاگیا۔

وینزویلا میں ہونےوالا احتجاج بھی حکومت مخالف احتجاج میں تبدیل ہوگیا۔اس دوران سیکڑوں مشتعل افراد اور سیکیورٹی فورسز میں کئی مقامات پر جھڑپیں ہوئیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website