counter easy hit

سانحہ لاہور :دھماکے کی ایف آئی آر اقبال ٹائون تھانے میں درج

Town police station

Town police station

ایف آئی آر سی ٹی ڈی کے اہلکار عبدالمجید کی مدعیت میں درج کی گئی ، ایف آئی آر کی کاپی دنیا نیوز نے حاصل کر لی
لاہور (یس اُردو) لاہور میں سانحہ گلشن اقبال پارک دھماکے کے حوالے سے درج ایف آئی آر کی کاپی دنیا نیوز نے حاصل کر لی ۔ ایف آئی آر سی ٹی ڈی کے اہلکار عبدالمجید کی مدعیت میں درج کی گئی ہے ۔ سانحہ گلشن اقبال پارک لاہور کی ایف آئی آر متعلقہ تھانے اقبال ٹائون میں درج کرلی گئی ۔ دھماکے کے حوالے سے درج ایف آئی آر کی کاپی دنیا نیوز نے حاصل کر لی ۔ ایف آئی آر سی ٹی ڈی کے اہلکار عبدالمجید کی مدعیت میں درج کی گئی ہے ۔ ایف آئی آر کے متن میں اہلکار عبدالمجید کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ گلشن اقبال پارک میں ڈیوٹی دے رہا تھا ۔ چار مشکوک افراد نے پارک میں داخل ہونے کی کوشش کی ۔ مشکوک افراد کو روکنے کی کوشش کی تو ایک پارک کے اندر اور تین مخلتف سمتوں میں دوڑ پڑے جس کے بعد گیٹ نمبر پانچ کی جانب دھماکہ ہوگیا ۔