counter easy hit

ٹور ڈی فرانس: پانچواں مرحلہ گریگ وین نے جیت لیا

Tour de France

Tour de France

ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا پانچواں مرحلہ بیلجیئم کے گریگ وین نے جیت لیا ہے۔
پیرس: (یس اُردو) ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا پانچواں مرحلہ دو سو سولہ کلومیٹرز پر مشتمل تھا۔ ایونٹ میں دنیا بھر سے شامل ماہر سائیکلسٹس ایک دوسرے آگے نکلنے کیلئے پرجوش نظر آئے۔ بیلجیئم کے گریگ وین نے زبردست پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچویں سٹیج پر قبضہ جمایا۔ انہوں نے مقررہ فاصلہ پانچ گھنٹے اکتیس منٹ اور چھتیس سیکنڈز میں طے کیا۔ ایونٹ میں سلوواکیہ کے پیٹر ساگن کی مجموعی برتری برقرار ہے۔