counter easy hit

کل بھوشن تک قونصلر رسائی کی بھارتی درخواست پر غور کر رہے ہیں: دفتر خارجہ

Total Bhushan

Total Bhushan

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان گرفتار را افسر کل بھوشن یادیو تک قونصلر رسائی کی بھارتی درخواست پر غور کر رہا ہے تخفیف اسلحہ پر بھارت سے بات چیت کے لئے تیار ہیں، ایران اور افغانستان کے ساتھ دوستانہ تعلقات چاہتے ہیں۔
اسلام آباد: (یس اُردو) ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ را افسر کل بھوش یادیو تک قونصلر رسائی کے معاملے میں پاکستان بھارتی درخواست پر غور کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ سمجھوتا ایکسپریسس میں 48 پاکستانیوں کی ہلاکت کے معاملے کی تحقیقات سے بھارت نے آگاہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان ایران کے ساتھ مضبوط تعلقات کا خواہاں ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے پاناما لیکس پر تبصرے سے گریز کیا۔ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے ایٹمی سکیورٹی پروگرام پر عالمی برادری کا اعتماد بڑی کامیابی ہے۔ پاک ایران تعلقات پر بات کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ صدر حسن روحانی نے یقین دلایا ہے کہ ایرانی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہو گی۔نفیس زکریا کا یہ بھی کہنا تھا کہ افغان امن عمل میں واضح کر دیا کہ طالبان کو میز پر لانے کی ذمہ داری پاکستان کی نہیں، چار ملکی کمیٹی کی ہے۔ افغان صدر کے بیان سے قیام امن کی کوششوں کو دھچکہ لگے گا۔