counter easy hit

نعرہ تکبیر اللہ اکبر: پاکستان نے بدلہ لے لیا

لاہور(ویب ڈیسک ) مختلف سرحدی محاذوں پر پاک فوجاور بھارتی فوج کے درمیان شدید جھڑپوں،24 بھارتی فوجیوں کے جہنم واصل ہونے کا دعویٰ، دفاعی تجزیہ نگار زید حامد کے مطابق سرحدی علاقوں میں شدید جھڑپوں کے دوران پاکستانی فوج کی پہلی شہادت، پاک فوج کے جہانزیب نے بجوات سیالکوٹ میں جام شہادت نوش کر لیا،پاکستان آرمی کے 5 جوان زخمی، جوابی حملہ میں پاکستان آرمی نے ٹینکوں سے حملہ کرتے ہوئے دشمن کے10 مورچے تباہ کر دیے، 24 دشمن کے فوجی مارے گئے 31 زخمی ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق لائن آف کنٹرول اور بین الاقوامی سرحد پر کئی محاذوں پر پاک فوج اوربھارتی فوج کے درمیان شدید جھڑپوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ اس حوالے سے دفاعی تجزیہ نگار زید حامد نے بھی تصدیق کی ہےپاکستانی فوج کی پہلی شہادت۔۔ پاک فوج کے جہانزیب نے بجوات سیالکوٹ میں جام شہادت نوش کر لیا۔ پاکستان آرمی کے 5 جوان زخمی ۔ جوابی حملہ میں پاکستان آرمی نے ٹینکوں سے حملہ کرتے ہوئے دشمن کے 10 مورچے تباہ کر دیے، 24 دشمن کے فوجی مارے گئے 31 زخمی ہوئےاپنے جوانوں کے لیے دعا کریں۔۔۔زید حامد کے مطابق سرحدی علاقوں میں شدید جھڑپوں کے دوران پاکستانی فوج کی پہلی شہادت ہوئی ہے۔پاک فوج کے جہانزیب نے بجوات سیالکوٹ میں جام شہادت نوش کر لیا ہے۔ جبکہ پاکستان آرمی کے 5 جوان زخمی ہوئے ہیں۔ جوابی حملہ میں پاکستان آرمی نے ٹینکوں سے حملہ کرتے ہوئے دشمن کے 10 مورچے تباہ کر دیے۔ اس جوابی حملے میں دشمن کے 24 فوجی مارے گئے اور 31 زخمی ہوئے۔ زید حامد کی جانب سے سرحدی علاقوں میں جھڑپوں کی ایک ویڈیو بھی شیئر کی گئی ہے:دوسری جانب پاکستانی حدود کی خلاف کے بعد بھارت پر پاکستانی فوج کا خوف طاری ہوگیا ہے، پاکستان کے جوابی حملے کے پیش نظر ایل اوسی کے قریبی گاؤں اور آبادی کو خالی کروانا شروع کردیا ہے، بھارت کے نزدیک پاکستانی ایئرفورس کسی بھی وقت جوابی کاروائی کرسکتی ہے۔یہ بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ پاک فوج کے متوقع جوابی حملے سے بھارتی فوج پر خوف طاری ہوگیا ہے۔ سرحدی علاقوں میں قائم چیک پوسٹوں سے کئی بھارتی فوجی خوفزدہ ہو کر اپنی چیک پوسٹیں خالی چھوڑ کر فرار ہوگئے ہیں۔ دوسری جانب بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی پنجاب سے خبریں آرہی ہیں کہ بھارت نے پاکستان سے ملحقہ ایل اوسی کے علاقوں کو خالی کروانا شروع کردیا ہے۔بھارتی میڈیا نے بے بنیاد اور من گھڑت دعویٰ کیا کہ ہماری ایئرفورس نے پاکستان کی حدود میں گھس کربڑا نقصان کیا اور تین سے دو سو سے زائد لوگوں کو مارا ہے۔ ایک طرف بھارت کا پاکستان میں ایئرسٹرائیک اور متعدد بندے ہلاک کرنے کا دعویٰ تو دوسری خوف کا عالم طاری ہے کہ اب ان کا کیا بنے گا؟ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستان کے جوابی حملے کے پیش نظر ایل اوسی کے قریبی گاؤں اور آبادی کو خالی کروانا شروع کردیا ہے، بھارت کے نزدیک پاکستانی ایئرفورس کسی بھی وقت جوابی کاروائی کرسکتی ہے۔دوسری جانب وزیرخارجہ پاکستان شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی نے بالاکوٹ کے قریب مبینہ دہشتگردی کیمپ کو ٹارگٹ کرنے کا دعویٰ مسترد کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کا کیمپ میں بڑی تعداد میں ہلاکتوں کا دعویٰ بھی بے بنیاد ہے،پاکستان وقت اور جگہ کا انتخاب کرکے جوابی کاروائی کرے گا، وزیراعظم نے کل نیشنل کمانڈ اتھارٹی اور پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس طلب کرلیا ہے، اجلاس میں آئندہ کا لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا۔وزیرخارجہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایک سوال پر واضح کیا کہ بتایا کہ پاکستانی ملٹری یا سیاسی لیڈرشپ کا کام ہے کہ ہندوستان کی کاروائی پر کب، کیسے اور کس نوعیت سے جواب دینا ہے؟ یہ لیڈر شپ کا ٹیسٹ ہے۔ ہمارا مقصد انتشار پھیلانا نہیں ہے، ہم نے پہلے بھی خطے میں امن کی بات کی ہے۔ لیکن قوم کو مایوس نہیں کریں گے۔