counter easy hit

تونسہ کے نئے ابھرتے ہوئے مصورانہ خطاط: محمد زبیر صدیقی

M Zubair Sadiqi

M Zubair Sadiqi

تحریر : محمد اسلم مانی
کوئہ سلیمان کے دامن میں بسنے والے دامانی کی غیر معمولی ذہانت و فطانت کی بدولت ان کے مسکن تونسہ کو یونانِ صغیرکا اعزاز ملاہے۔ یہا ں سے بہت ہی نامورشخصیات نے جنم لیا ہے ۔شہبازِعلم وعرفان حضرت خواجہ محمد سلیمان تونسوی، مناظر ِاسلام مولانا محمد عبدالستا ر تونسوی، ایٹمی ڈاکٹر نصراللہ خان سکھانی،شاعر وادیب طاہر تونسوی قابل ِ ذکر ہیں تقر یباً ہر شعبہ ہائے زندگی میں ان کا نمایاں کردار شا ملِ حال ہے ۔حنیف رامے کے فن کا پرتائو لیے تونسہ کے نئے ابھرتے ہوئے محمد زبیر صدیقی بھی اپنی سوچ وفکر اور فن ِ کا آمیزش تخلیق کر کے پاکستانی قوم کو حب الوطنی پ کاپیغام دینے میں ہمہ وقت مصروف دِکھائی دیتے ہیں۔

ان کا تعلق تونسہ کے مشہور ومعروف مذہبی گھرانے ” خاندانِ تونسوی” سے ہے آپ علامہ محمد عبدالستا رتونسوی کے بھانجے ماسٹر عبدالمجید کے فرزند ہیں اسی طر ح آپ کے مصورانہ خطاطی کے شاہکاروںمیںحب الوطنی کے ساتھ ساتھ مذہبی رنگ بھی نمایاں نظر آتا ہے۔

آپ 6 جون 1989 ئکو پیدا ہوئے ۔ آ پ کے کانوںمیں پہلی آواز اذان کی پڑنے کے ساتھ ساتھ قال اللہ و قال رسول اللہ کی صدائیں بھی مسلسل پڑتی رہیں یہی وجہ ہے کہ آپ نے2005 ئمیں میٹر ک تک تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ تجوید سے ناظرہ قرآن مجید بھی پڑھا۔ خو ش گلو،خوش نویسی اور مصورانہ خطاطی خداداد صلاحیت کے طور پر آپ میں پائی جاتی ہیں۔ وسیب کی روایتی پسماندگی کی وجہ سے فکر ِ

معاش لاحق ہو اتو آپ نے جلد سازی کام شروع کر دیا اس سے دل اُچٹ گیا توپھر آپ نے الیکٹریکل کاکا م سیکھنا شروع کیا بہت جلد مہارت حاصل کر لی لیکن مصورانہ خطاطی کو اس وقت پروفشنل کے طور نہیں کر رہے اوقات ِ فرصتی میں دوست و احباب کی پُر زور فرمائش پر یا پھر حب الوطنی کے جذبے کو فروغ دینے کے لئے اپنی خوبصورت سوچ کو قوس ِ قزا کے رنگوںمیں ڈھال کر کوئی نہ کوئی شاہکار تخلیق کر ڈالتے ہیں

جس سے دیکھ کر ناظرین کی زبان سے ” واہ واہ ” ہی آپ کیلئے تسکین وتشفی کے ساتھ ساتھ یہی اجرت ومعاوضہ بھی ہے۔نہ ہی کسی سے باقاعدہ یہ فن سیکھا ہے لیکن روحانی طور پر آپ پاکستان کی نامور شخصیتوں کو اپنا استاد تسلیم کر تے ہیں جس میںاسلم کمال صاحب اور حینف رامے صاحب کے نام قابل ذکر ہیں۔

انہی ہستیوں کی نہج پر اپنے فن کو اجاگر کرنے میں اپنی کاوش کو جاری رکھے ہوئے ہیں ۔امید قوی ہے کہ یونانِ صغیر کا یہ فرزنداپنی غیر معمولی ذہانت و فطانت کو برقرار رکھتے ہوئے اپنے ملک پاکستان نام روشن کر یگا۔

Muhammad Aslam

Muhammad Aslam

تحریر : محمد اسلم مانی
maslamly79@yahoo.com
0331-7169343