counter easy hit

پاکستان اور بھارت کا جامع مذاکرات بحال کرنے پر اتفاق، مسئلہ کشمیر ایجنڈے کا حصہ

312206_56681125. [downloaded with 1stBrowser]پاکستان کے مشیر خارجہ اور بھارت کی وزیر خارجہ نے اسلام آباد میں دفتر خارجہ میں ملاقات کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جس میں جامع مذاکرات کے آغاز کا اعلان کیا گیا ہے۔
اسلام آباد: (یس اُردو) پاکستان کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے اسلام آباد میں ملاقات کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور بھارت تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے اقدامات کریں گے۔ دونوں ممالک جموں و کشمیر، وولر بیراج، سیاچین اور سر کریک پر بات چیت کریں گے۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ پاک بھارت جامع مذاکرات پر دونوں ممالک کا اتفاق ہو گیا ہے۔ پاکستان اور بھارت کے عوامی رابطوں میں اضافے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ پاکستان اور بھارت نے قومی سلامتی کے مشیروں کی سطح پر بات چیت کو جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔ دونوں اطراف سے دہشت گردی اور سکیورٹی سے متعلق بات چیت پر اطمینان کا اظہار کیا گیا ہے۔ مشترکہ اعلامیہ میں بھارتی وزیر خارجہ اور پاکستانی مشیر خارجہ نے دہشت گردی کی بھی مذمت کی ہے۔ مشترکہ اعلامیے میں پاکستان نے بھارت کو ممبئی حملہ کیس جلد انجام تک پہنچانے کی بھی یقین دہانی کرائی ہے۔